زرعی یونیورسٹی کے طالب علم سمیت 2 نوجوانوں اور 6 خواتین کا اغواء

پیر 18 ستمبر 2023 21:41

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2023ء) زرعی یونیورسٹی کے طالب علم سمیت 2 نوجوانوں اور 6 خواتین کو اغواء کر لیا گیا، قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد کو لہولہان کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 214 رب میں معمولی تلخ کلامی پر مخالف شاہ نواز کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا جبکہ محلہ اسلام پورہ میں عداوت کی بناء پر مسلح ملزمان اشرف عرف کلیم وغیرہ نے مخالف پرویز کو فائرنگ کر کے بری طرح لہولہان کر کے فرار ہو گئے، جبکہ تھانہ سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے رخسانہ الیاس نے بتایا کہ اس کا جواں سالہ بیٹا اسد زرعی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے گیا، لیکن واپس نہ آیا اور تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ عمر فاروق کے رہائشی جہانزیب کا کہنا تھا کہ اس کا 17 سالہ بیٹا رضوان گھر سے سودا سلف لینے بازار گیا، واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈجکوٹ کے علاقہ 268 رب کے رہائشی عاشق نے بتایا کہ اس کی 17 سالہ بھتیجی مہک مقامی ڈاکٹر ذوالفقار کے پاس دوائی لینے گئی تو مذکورہ ڈاکٹر نے سبزباغ دکھا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ شعیب بلال مارکیٹ کی رہائشی رضیہ بیگم نے بتایا کہ اسکی 19 سالہ بیٹی (س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان‘ نگہبان پورہ کے مجید کی بیٹی (ع) کو ملزم شہروز وغیرہ‘ مین بازار منصورآباد کے رہائشی شاہ زمان کی اہلیہ (ل)‘ پیپلزکالونی کے علاقہ ریلوے کالونی کے شہزاد کی ہمشیرہ (س) کو ساجد وغیرہ اور تھانہ صدر کے علاقہ چلڈرن ہسپتال میں دوائی لینے گئی (الف) کو نامعلوم افراد اغواء کر کے فرار ہو گئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں