مونگ پھلی کی برداشت کے لیے موزوں وقت کا انتخاب اہمیت کا حامل ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد

بدھ 11 اکتوبر 2023 22:35

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2023ء)ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا کہ مونگ پھلی کی برداشت کے لیے موزوں وقت کاانتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اگیتی برداشت کی صورت میں کچی پھلیوں کی زیادہ تعداد پیداوار میں کمی کاباعث بنتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مونگ پھلی کی کم پیداوار کی اہم وجہ برداشت کے سلسلہ میں زرعی ماہرین کی سفارشات پر پوری طرح عملدرآمد نہ کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ مونگ پھلی کی فصل کی بھر پور پیداوار کے لیے برداشت ایک ایسا عمل ہے جو معیار پر بھی اثر انداز ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مونگ پھلی کی برداشت میں تاخیر کی جائے تو پھلیوں کارنگ سیاہ ہو جاتاہے جو پیداوار کے ضائع ہونے کا موجب بنتاہے۔انہوں نے بتایاکہ مونگ پھلی کی جدید اقسام 6ماہ میں پک کر تیار ہو جاتی ہیں اور اس کی برداشت کامناسب وقت نومبر کامہینہ ہوتاہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں