جی سی یونیورسٹی، انڈر گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی بارے آگاہی سیشن

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نئی انڈر گریجویٹ پالیسی 2024 میں جامعات میں نافذ العمل ہو گی۔

جمعہ 13 اکتوبر 2023 22:24

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2023ء) درس و تدریس کی تربیت پر مبنی ایک ایسے تعلیمی اصلاحاتی پالیسی کی ضرورت ہے جس میں گریجویٹس کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت بھی فراہم کی جا سکے۔ جامعات میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایجوکیشن پالیسی کی ضرورت ہے جو نہ صرف تعلیم بلکہ معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے میں بھی فعال کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف انڈر گریجو ایٹ کے تحت جامعات میں انڈر گریجویٹ پالیسی کے نفاذ اور اس کے مندرجات کے بارے میں آگاہی سیشن سے خطاب میں کیا۔ سیشن میں تمام فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹرز، شعبہ جات کے چیئرپرسن نے شرکت کی۔ انڈر گریجو ایٹ سٹڈیز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضی نے ایچ ای سی کی نئی انڈر گریجویٹ ایٹ پالیسی متعارف کروائی۔ پالیسی کے تحت شعبہ جات ایچ ای سی کی ہدائت کے مطابق کورسسز تبدیل کر سکتے ہیں۔ ایچ ای سی کی نئی پالیسی خزاں 2024 سے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں لاگو ہو گی۔ فیکلٹی نے ایچ ای سی کی طرف سے نئے کورسسز اور سکیم آف سٹڈیز کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں