جی سی یونیورسٹی، نیو کیمپس گرلزہاسٹلزمیں تین فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

جمعہ 17 نومبر 2023 21:09

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2023ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے نیو کیمپس میں واقع ہال کونسل 3 میں پینے کے صاف پانی کے 3 آر او پلانٹس کا افتتاح کر دیا گیا۔ آر او پلانٹس اجالا فاؤنڈیشن، ابراہیم سلیم ویلفیئر سوسائٹی اور زیب احمد، ڈاکٹر بلقیس ریاض کی طرف سے عطیہ کیے گئے ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین اور محترمہ ڈاکٹر طلعت ناصر امین تھیں۔

وارڈن ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر مہر النساء نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین کا کہنا تھا کہ پلانٹ لگانے سے ہاسٹل میں رہنے والی طالبات کو نہ صرف پینے کا صاف پانی میسر ہو گا بلکہ ان کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اپنے طلباء و طالبات کے لیے جدید دور کے مطابق سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ گرلز ہاسٹلز میں ملازمین اور طالبات کے لیے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کویقینی بنایا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرز کے واٹر پلانٹس اولڈ کیمپس میں بھی لگائے جا رہے ہیں۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ ایک ہزار گیلن پانی سٹور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں