یونیورسٹی فیصل آباد میں رنگارنگ جشن بہاراں تقریبات کا انعقاد یکم مارچ سے 9مارچ تک کیا جائے گا

جمعہ 23 فروری 2024 20:07

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں رنگارنگ جشن بہاراں تقریبات کا انعقاد یکم مارچ سے 9مارچ تک کیا جائے گا جس میں جس میں زرعی نمائش (1 تا 7 مارچ) ،گرے ہائونڈ ریس (1 تا 3 مارچ)، لائلپور آرٹ اینڈ لڑیچر فیسٹیول ( 3 تا 7 مارچ)، سپورٹس گالا (4 تا 6 مارچ) ، پھولوں کی نمائش (5 تا 7 مارچ)، نیزہ بازی(5 تا 7 مارچ)، فینسی برڈ شو(5 تا 6 مارچ)، کتاب میلہ (5 تا 9 مارچ)، کانووکیشن(6 مارچ)، فوڈ اینڈ نیوٹریشن فیسٹیول ( 6 تا 7 مارچ)، مقابلہ حسن گھوڑیاں( 6 مارچ)اور ڈاگ شو (6 مارچ) کو منعقد کیا جائے گا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ہدایت پر انتظامات کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینئر پرووائس چانسلر/ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر محمد سرور خاں ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ کی یہ روایت رہی ہے کہ کاشتکاروں ، زرعی سائنسدان ، پالیسی میکرز اور انڈسٹری کے مابین تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے میلہ جات کا انعقاد باقاعدگی سے کرواتی ہے۔ ان میلہ جات سے نہ صرف مقامی افراد کو فرصت کے لمحات میں بہترین تفریح کے مواقع فراہم ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جدید زرعی ٹیکنالوجی کو عام کاشتکاروں میں رواج دینے کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے ہدف کو بھی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں