فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکرجنت مرزا 23 سال کی ہوگئیں

جمعہ 15 ستمبر 2023 21:30

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2023ء) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا 23 سال کی ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑوں میں فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا 23 سال کی ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی فیملی کی جانب سے دی جانے والی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جن میں وہ بھورے رنگ کیلباس میں خوش نظر آرہی ہیں۔جنت مرزا کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ اُن کے ارد گرد سب بہت اچھے لوگ موجود ہیں۔جنت مرزا نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا ہے کہ آج کے روز اُن کی گریجویشن کی ڈگری بھی مکمل ہو رہی ہے اور اسی لیے اُن کی یہ سالگرہ اُن کے لیے کافی سارے سرپرائز لے کر آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں