جہلم، یوٹیلیٹی اسٹور پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

بدھ 17 جولائی 2019 19:45

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) جہلم یوٹیلیٹی اسٹور پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق گھی کی قیمت میں 26 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا کہ کوکنگ آئل 21 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے محنت مزدوری کرن والے عوام کو خاصا ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں