جہلم، اندرون شہر و گردونواح میں مضر صحت فاسٹ فوڈ کی فروخت جاری

ہفتہ 16 نومبر 2019 19:02

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء)جہلم اندرون شہر و گردونواح میں مضر صحت فاسٹ فوڈ کی فروخت جاری ، غیر معیاری کیچپ ، مائیونیز ، گوشت اور گلی سڑی سبزیوں کا استعمال سے شہری پیٹ کی مہلک امراض میں مبتلا ہونے لگے ، مضر صحت برگر ، شوارما ، کباب ، تکہ اور دوسری فاسٹ فوڈ کی فروخت عروج پر ، مضر صحت فاسٹ فوڈ کے استعمال سے سادہ لوح شہری پیٹ کی مختلف موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ،شہری ، رفاعی فلاحی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں