قلات میں پی ایچ ای کا ایک ہی یونین مزدوروں اور ملازمین کے درمیان دراڑپیدا کر نے کی کوشش کر ر ہا ہے ، عہدیداران پبلک ہیلتھ انجینئر نگ لیبر یونین

پیر 3 اکتوبر 2016 16:59

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔03 اکتوبر۔2016ء)پبلک ہیلتھ انجینئر نگ لیبر یونین کے عہدیداروں نے کہا ہیکہ قلات میں پی ایچ ای کا ایک ہی یونین ہے بعض عناصر مزدوروں اور ملازمین کے درمیان دراڑپیدا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں وہ مزدوروں کو تقسیم کر نے سے باز رہے پی ایچ ای ایمپلائز یونین نامی تنظیم کا قلات میں وجود نہیں اور نہ ہی ہماری یونین کا کوئی عہدیدار اس نام و نہاد تنظیم میں شامل ہوا ہیں ان خیالات کا اظہار پبلک ہیلتھ انجینئر نگ لیبر یونین قلات کے چیئرمین عبدالرحیم لہڑی فنانس سیکریٹری غلام حسین رئیسانی پریس سیکریٹری غلام مرتضیٰ اور دیگر نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لیبر یونین کے صدر حاجی ہدایت اللہ بنگلزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے مقامی اخبار میں غلام حسین رئیسانی عبدالرحیم لہڑی غلام مرتضیٰ حاجی عبدالر حمان کا نام استعمال کر کے یہ خبر جاری کیا گیا ہیکہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ لیبر یونین کو پی ایچ ای یونین میں ضم کر دیا گیا ہیں ہم اس کی تردید کر تے ہیں پی ایچ ای لیبر یونین کا قلات میں کوئی وجود نہیں ہے اس قسم کے غیر زمہدارانہ بیانات سے گریز کیا جائے ہماری کابینہ کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لیبر یونین کے صوبائی قائدین اور باقائدہ الیکشن کے ذریعے منتخب کیا گیا ہیں اور ہمیں صوبائی صدر نورالدین بگٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد ہیں اور مزکورہ بیان میں ہمارا نام استعمال کیا گیا ہیں جس کی ہم مزمت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ قلات میں چند عناصر ملازمین اور مزدوروں کے درمیان دراڑ و انتشار پیدا کر نے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں ہم متنبہ کر تے ہیں کہ اس قسم کی غیر زمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے وگرنہ ہم لیبر قوانین کے تحت اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں