ق*سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عید محمد نیچاری کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں

جمعرات 2 مئی 2024 22:35

ً قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عید محمد نیچاری کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں وہ ڈرامہ ایکٹر مرحوم نبی بخش شاہین کی ہمشیرہ، رسالہ ماہنامہ سٹار وژن کے چیف ایگزیکٹو نور احمد راہی کی خالہ زاد تھی تدفین مقامی قبرستان چشمہ جبکہ فاتحہ خوانی نیچاری ہاس کلی خاردان قلات میں ہوگی دریں اثنا میر احمد یار خان پریس کلب قلات کے صحافیوں میر غلام حسین شاہوانی فیض نیچاری یوسف مینگل ضیا الرحمن مینگل مقبول گل محمد شہی نائب اسرار مینگل شعیب نیچاری یاسر زہری مقبول شاہوانی سنیل کمار قندھاری و دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں