ی*قلات میں منعقدہ جلسے کے موقع پر ٹریڈ یونینز قلات کی جانب سے پیش کی گئی قرار دادیں

بدھ 1 مئی 2024 22:25

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) قلات میں منعقدہ جلسے کے موقع پر ٹریڈ یونینز قلات کی جانب سے منعقدہ جلسے میں درج ذیل 20 نکاتی قراردار ہیش کیا گیا جسے شرکائ نے منظور کرلی قرارداد میں 1 بلوچستان میں 62 ٹریڈ یونین پر پابندی ختم کیا جائے 2 محکمہ واسا اور میونسپل اداروں کی تنخواہوں اور پنشن کی ریگولر بجٹ کی ادائیگی کی جائے،3 نجکاری پالیسی نا منظور تمام اداروں میں نجکاری کے پالیسی کو روکا جائے، 4 محکمہ ایریگیشن میں لواحقین کوٹہ پر بھرتی شروع کیاجائے 5 محکمہ بی ڈی اے کے ملازمین کو مستقلی آرڈرز جاری کرکے انتقامی کاروائی بند کریں 6 سول ہسپتال قلات میں ادویات کی کمی کو دور کیا جائے 7 ڈسٹرکٹ قلات کے تمام اداروں میں خالی پوسٹوں پر بھرتی کیا جائے 8 محکمہ ڈاک خضدار ڈویڑن کے بھرتی ہونے والے ملازمین کے سابقہ تنخواہیں فی الفور ادا کیا جائے 9 انتقامی کاروائی کا نشانہ بننے والے کیو ڈی اے کے برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے 10 قلات میں بجلی ٹرپنگ اوور لوڈشیڈنگ ختم کیا جائے 11 قلات میں گیس کی سپلائی بحال کیا جائے 12 قلات میں سبزی منڈی کو فعال کیا جائے نیز ریڑی بانوں کو نمائندگی دی جائے 13 قلات کی خستہ حال روڈوں کو مرمت اور بلیک ٹاپ کیا جائے 14 ڈسٹرکٹ قلات کے سیلاب زدہ گان کے نقصانات کا ازالہ اور سرکاری سطح پر تعمیرات مکمل کیا جائے 15 قلات شہر کے تمام سرکاری ٹیوب ویلوں کی مرمت کی جائے 16 قلات میں مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے 17 قلات میں مال مویشیوں کی ضلع بندی کیا جائے 18 مہنگائی کے تناسب ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کی جائے 19 سرکاری ملازمین کے لئے رہائشی کوارٹرز بحال کیا جائے 20 بابو محلہ کے خستہ حال کوارٹروں کی مرمت و تعمیر کیا جائے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں