قلات بس اڈہ میں مسافروں ،ٹرانسپورٹرز کیلئے سہولیات کافقدان

مسافر خانوں میں پانی ،الخلاء نہ ہو نے سے خواتین اور بچے مشکلات کا شکا ر

پیر 14 نومبر 2016 16:38

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) قلات بس اڈہ میں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کیلئے سہولتوں کا فقدان مسافر خانوں میں پانی اوربیت الخلاء نہ ہو نے کی وجہ سے خواتین اور بچے مشکلات کا شکا ر تفصیلات کے مطا بق قلات بوس اڈہ جہاں روزانہ سینکڑوں کی تعدا د میں مسافرگاڑیوں ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں مگر قلات بس اڈہ میںنہ تو پانی کی سہولت موجود ہیں اور نہ خواتین اور بچوں کے لیئے بیت الخلاء موجود ہیں خواتین اور مرد مسافر دکانوں اور ہوٹلوں کے سامنے ڈیرے جما کر اپنی سواری کا انتظار کر تے ہیں مسافر خانہ میں نہ تو دروازے کھڑکیاں موجود ہیں اور نہ ہی دیگر سہولیات موجود ہیں خواتین بچے ممرد اور دیگر ٹرانسپورٹرز پانی کے لیئے سرگردان رہتے ہیں اور بیت الخلاء نہ ہو نے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں لاکھوں روپے بس اڈہ کی تعمیر پر خرچ کی گئی مگر ابھی تک مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں