قلات ‘ویٹر نری آفیسرز کو اپ گریڈ کر نے سے ان کے مسائل حل ہو جائیں گے،ڈاکٹر مہر اللہ خان رند

ہفتہ 7 جنوری 2017 15:17

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) ویٹر نری آفیسرز کے رہنماء ڈاکٹر مہر اللہ خان رند نے کہا ہے کہ ویٹر نری آفیسرز کو اپ گریڈ کر نے سے ان کے مسائل حل ہو جائیں گے بلوچستان کے تمام ویٹر نری آفیسران کو اپ گریڈ ہو نے پر مبارک باد پیش کر تے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ڈاکٹر مہر اللہ خان رند نے کہا ہیکہ لائیواسٹاک کا شعبہ ملک تر قی و خشحالی میں اہم کردار ادا کر تا ہیں اور اس شعبہ کی ترقی کادار مدار اس سے منسلک آفیسران اور اہلکار ہیں حکومت کی جانب سے اس اہم شعبہ پر توجہ دینے اور آفیسران کو اپ گریڈ کر نے پر ہم حکومت کا شکریہ ادا کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ کے آفیسران کو اپ گریڈ کر نے سے آفیسران لائیو اسٹاک کی ترقی کے لیئے اپنی جدوجہدمزید تیز کرینگے انہوں نے اپ گریڈ ہو نے والے تمام آفیسران کو مبارک باد دی ہیں

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں