مولانا عبدالطیف شاہ مخلص ،خیر خواہ انسان تھے ،خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سری چند لہڑی

منگل 20 اپریل 2021 16:50

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی ونگ کے صدر سری چند لہڑی مہاراج گھنشام داس ڈاکٹر ہری چند اور دیگر نے اپنے جاری کر دہ اخباری بیان میں خطیب جامع مسجد اور جمعیت علماء اسلام کے رہنما سید عبدالطیف شاہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا عبدالطیف شاہ ایک مخلص اور خیر خواہ انسان تھے انہوں اپنی پوری زندگی دکھی انسانیت کے خدمت کے لیئے وقف کی تھی انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے انتقال سے پیدا ہونے والی خلاء کبھی بھی پر نہیں ہو گی انہوں دعا کی ہیکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء فرما ئیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں