قلات میں مرغی فروشان نے قیمتیں بڑھانے کے لیئے ایک بار پھر ہڑتال کر کے اپنی دوکانیں بند کردی

منگل 20 اپریل 2021 16:50

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) قلات میں مرغی فروشان نے قیمتیں بڑھانے کے لیئے ایک بار پھر ہڑتال کر کے اپنی دوکانیں بند کردی جس کی وجہ سے شہر میں مرغی کا گوشت ناپید ہو گیا قلات میں مرغی فروشاں قیمتوں اضافہ کے لیئے ایک مہینے میں تیسری بار ہڑتال کیا جارہا ہے اور مرغی فروشوں نے مرغی کا گوشت 340سے بڑھا کر 450کردیا تھا اور اب 500 روپے فی کلو کرنے پر بضد ہیں تفصیلات کے مطابق قلات میں فرغی فروشوں نے قیمتیں بڑھانے کے لیئے ایک بار پھر ہڑتال کردی ہیں جس کی وجہ سے قلات میں مرغی کا گوشت ناپید ہو گیا واضح رہے کہ قلات میں مرغی فروشان نے مرغی کے قیمتوں میں کئی بار اضافہ کیا ہے مرغی فروشاں کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمتوں کوئٹہ کرا چی اور دیگر علاقوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہم مہنگے داموں خرید کر سستے فروخت نہیں کر سکتے ہیں ضلعی انتظامیہ موجودہ حالات کے تناظر میں 500 روپے میں فی کلو فروخت کرنے کی اجازت دیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں