قلات،عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، بچوں کو قطرے پلاکرمہم کا آغاز

جمعرات 25 اپریل 2019 23:07

پ*قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں قلات میں بھی بچوں کو قطرے پلاکرمہم کا آغاز کردیا گیا مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر محمد نسیم لانگو نے بچے کو ویکسین کے قطرے پلا کر کیا اس دوران ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال نورزئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوارڈینیٹر یونیسیف ظہور احمد سمالانی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی ایچ آئی قلات جہانگیر زہری ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ای پی آئی کامریڈ رشید بلوچ دیگر بھی موجود تھے اس دوران ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر محمد نسیم لانگو ودیگر نے صحافیوں اور رضاکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 24اپریل سے 30 مئی تک یہ مہم ضلع بھر میں جاری رہے گی جس میں نو ماہ سے لے کر 15 ماہ تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائینگے ان ویکسین سے بچے مختلف بیماریوں سے بچیں گے اپنے تمام بچوں کو پیدائش سے لے کر 6ہفتہ 10 ہفتہ 14 ہفتہ تک ٹیکوں یا قطروں کی صورت میں ویکسین دیں تاکہ بچے 10 مہلک اور متعدی بیماریوں سے محفوظ ہوجائے انہوں نے کہا کہ جس سے بچے صحت مند والدین سر بلند ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گا اور مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو آر ایچ سی بی ایچ یو میں باقاعدہ طور پر بچوں کو ویکسین لگائے جائیں گے

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں