uمرکزی کونسلر ڈاکٹر عبدالمالک لانگو کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 12 مئی 2024 22:35

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) احسان اللہ بلوچ نے سیاسی و قبائلی رہنما نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر ڈاکٹر عبدالمالک لانگو کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی و قبائلی رہنما ڈاکٹر عبدالمالک کے موت کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہوگیا مرحوم ڈاکٹر عبدالمالک جو کہ حاجی لونگ خان نیچاری اور شاہ خالد نیچاری کے داماد اور ڈاکٹر شہزاد لانگو کے بھائی اور ڈاکٹر عبدالرحمان لانگو ڈاکٹر فیصل لانگو ڈاکٹر عدنان لانگو بی ایس او پجار سائنس کالج کے یونٹ سیکرٹری حافظ کامران بلوچ کے والد محترم بھی تھے مزید احسان بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کو اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اللہ انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں