ًایس ایس پی دوستین دشتی کا پولیس لائن قلات میں درخت لگا کر شجر کاری کی بعد محکمہ جنگلات کا دورہ کیا

جمعرات 16 مئی 2024 20:35

ڑ* قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) ایس ایس پی دوستین دشتی نے پولیس لائن قلات میں درخت لگا کر شجر کاری کی بعد از خصوصی طور پر محکمہ جنگلات کا دورہ کیا اس موقع پر فاریسٹ آفیسر قلات، DSP ماہیوال خان، DSP عبدالرحیم، انسپکٹر کریم بخش، لائن آفیسر حضور بخش و دیگر آفیسران بھی موجود تھے درخت لگانے کے بعد خصوصی دعا بھی کی گئی ایس ایس پی قلات نے شجر کاری کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا تمام مہذب شہری کا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے اور ہر بشر ایک شجر کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے تمام اہل علاقہ اپنے گھروں اور زمینوں پر پودے لگا کر ماحول کی آلودگی کو کم کرنے کے لئے اپنا خصوصی کردار ادا کریں ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور بدلتی موسمی صورتحال کے خلاف سستا ترین طریقہ شجر کاری ہے شجر کاری کے فوائد میں سانس کے لئے آکسیجن کی فراہمی شامل ہے جو فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو جذب کرتے ہیں اور شجر کاری سے معاشی فوائد بھی حاصل ہوتی ہے ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے مزید کہا کہ جن گھروں اور زمینوں پر پودے لگائے گئے ہیں وہاں کے مکین ان کی دیکھ بھال اور بہتر نشوونما پر خصوصی توجہ دیں اور ملک کو کامیابی سے ہمکنار کریں بعد از خصوصی طور پر محکمہ جنگلات کا دورہ کیا اور لگائے گئے درختوں اور پھولوں کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں