قلات، شدید سر دی میں سوئی گیس مکمل طور پر غائب شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ۔،چادر اور ٹین سے بنے ہوئے اسٹو و کی مانگ میں اضافہ، اسٹوو بنانے والے کاریگروں کی چاندی ہوگئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:48

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) قلات میں شدید سر دی میں سوئی گیس مکمل طور پر غائب شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ۔

(جاری ہے)

شدید سردی اور گیس کی عدم فراہمی سے قلات کے رہائشی بڑے پیمانے پر گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی کر نے پر مجبو ر ہو گئے ہیں شدید سردی میں چادر اور ٹین سے بنے ہوئے اسٹو و کی مانگ میں اضافہ اسٹوو بنانے والے کاریگروں کی چاندی ہوگئی ہیں علاقہ میں سوختنی لکڑی ناپید شہریوں کے مشکلات میں زبردست اضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق قلات اور گررونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گیس پریشر مکمل طور پر غائب ہو نے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہیں شدید سردی کی وجہ سے موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہیں ان بیماریوں سے بچے خواتین اور دیگر تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ شدید سردی میں سہولتوں کی فقدان کی وجہ سے قلات کے مکین بڑے پیمانے پر گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں اب تک درجنوں خاندان قلات کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں شدید سردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روایتی اسٹو و بنانے والے کاریگر بھی غریب شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں شدید سردی سے بچنے کے لیئے لوگوں کو اسٹو وبنانے والے دکانوں پر کافی رش دیکھائی دینے لگی ہیں اسٹو کاریگروں نے رش کا فائدہ اٹھا تے ہوئے اسٹو و کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا ہیں دوسری جانب سوختنی لکڑی بھی ناپید ہو نے سے شہری اپنے قیمتی باغات کو کاٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے سوئی گیس کی مکمل بندش پر گیس حکام کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہیکہ کہ سوئی گیس حکام عوام کو گیس کی سہولت پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں مگر غریب صارفین سے ماہانہ بلوں کی مد میں ہزاروں روپے بٹور رہی ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے آعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں