قلات،درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

آئندہ 24گھنٹوں میںملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا،محکمہ موسمیات

جمعرات 2 مارچ 2017 11:44

قلات،درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ
ْاسلام آباد /قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میںملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ ڈو یژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ28، لوئر دیر17، کالام13، پٹن12، سیدوشریف، کاکول08، بالاکوٹ07، دیر04، مظفرآباد13، گڑھی دوپٹہ07، راولاکوٹ05، اسلام آباد زیروپوائنٹ07، سیدپور06)، مری04، راولپنڈی (شمس آباد06، چکلالہ02)، چلاس06، بگروٹ03، گوپس، بونجی، گلگت02 ملی میٹر بارش جبکہ کالام اور مالم جبہ 6 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

پارہ چنار میںمنفی04، سکردو میں منفی 03، قلات، کالام، گوپس میں منفی02، مالم جبہ منفی میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے سبب سردی کی شدت برقرار۔ محکمہ موسمیات کیمطابق قلات میں کم ازکم درجہ حرارت مفنی 2 ، کوئٹہ میں صفر ، بارکھان ، نوکنڈی ، خضدار اور پنجگور میں 8 ، دالبندین میں 5 ، گوادر میں 15 ، جیونی میں 17 ، لسبیلہ میں 12 ، پسنی ، سبی اور تربت میں 13 جبکہ ژوب میں 6 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں