ملک میں سالانہ 55 ارب پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال

شاپنگ بیگز کے 8021 پروڈکشن یونٹس،یومیہ پیداوار 250سے 500 کلو رپورٹ

اتوار 20 جنوری 2019 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) تحفظ ماحولیاتی ادارہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سالانہ 55ارب پلاسٹک شاپنگ بیگز استعمال ہورہے ہیں، پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال میں ہرسال پندرہ فیصد اضافہ ہو رہا ہے ۔ ای پی اے کی رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیاگیاہے کہ ملک بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے 8021 پروڈکشن یونٹس ہیں، جن کی یومیہ پیداواری صلاحیت 250 سے 500 کلوگرام ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح اس صنعت پر براہ راست 1،60،000 اور بالواسط 600،000 افراد کا انحصار ہے ۔ حکومت بڑھتے ہوئے شاپنگ بیگز کے استعمال پر قابو پانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے اور تحفظ ماحولیاتی ادارہ کی رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیاگیاہے کہ دنیا بھر میں شاپنگ پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان کابھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ پلاسٹک بیگز سے مستقل بنیادوں پر جان چھڑائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں