ایشین گیمز میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کرنے کیلئے کی تقریب (آج) منعقد ہوگی

جمعرات 16 اگست 2018 00:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) 18 ویں ایشین گیمز میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کرنے کیلئے کی تقریب (آج) بروز جمعرات 16 اگست کوشام 4 بجے ایتھلیٹ ولیج میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جکارتہ سے بدھ کو یہاں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایشین گیمز کی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں ایتھلیٹ ولیج کو نہایت دلکش رنگ برنگی لائٹوں ،گیمز میں شریک تمام ممالک کے جھنڈوںاور میسکوٹ کے بڑے بڑے خوبصورت ماڈل کے ساتھ سے سجایا گیا ہے۔ گیمز میں شرکت کیلئے آنے والی ٹیموں کی رہنمائی کیلئے جکارتہ ائرپورٹ سے ایتھلیٹ ولیج تک مرد و خواتین رضاکار شب وروز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں