سول ایوی ایشن نے 450 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:00

سول ایوی ایشن نے 450 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سی اے اے کے سیکڑوں ملازمین کو گریڈ 5 سے 6 میں ترقی دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقیاں جاری ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے 450 ملازمین کی گریڈ پائیو سے اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ایچ آر ملک مظہر نے پروموشن دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سی اے اے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیارہ ویجیلنس شعبے کے 151 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے، فائرشعبہ کے 71 جبکہ ایرٹریفک کنٹرول کے 21 ملازمین کو بھی اسٹاف گروپ 6 میں ترقی دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کے مطابق ایس کیو ایم ایس شعبہ 19, آڈٹ کے 11 اور کمیونیکیشن شعبے کے 2 ملازمیں کو بھی اگلے گریڈ میں پروموٹ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج میں ملازمین کو ترقیاں دینے کے معاملے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ملک مظہر نے کہا کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں ملازمین کو ترقی دینے کا مطالبہ فوری تسلیم کرنے کے بعد ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں