معروف عالم دین عون محمد نقوی انتقال کر گئے

مرحوم کچھ روز سے علیل تھے، جمعرات کی شب دنیا سے رخصت ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 اپریل 2021 21:01

معروف عالم دین عون محمد نقوی انتقال کر گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اپریل2021ء) معروف عالم دین عون محمد نقوی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز ہونے کے بعد افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں ملک کے معروف عالم دین دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ عروف عالم دین عون محمد نقوی انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ روز سے علیل تھے اور اب جمعرات کی شب دنیا سے رخصت ہوگئے۔ واضح رہے کہ عون محمد نقوی ملک کے معروف عالم دین شہنشاء نقوی کے بڑے بھائی تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں