حنا رضوی کا زائد العمری میں شادی ،بڑھے وزن پر تنقید کرنیوالوںکو کرارا جواب

میں بریانی نہیں ہوں جو ہر ایک کو خوش رکھ سکوں، کبھی نامناسب لباس زیب تن نہیں کیا، اپنی ثقافت کا خیال رکھا، حنا رضوی

بدھ 24 اپریل 2024 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) اداکارہ حنا رضوی نے زائد العمری میں شادی اور بڑھے وزن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بریانی نہیں ہوں جو ہر ایک کو خوش رکھ سکوں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ حنا رضوی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے زائد العمری میں شادی اور بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف تین چار جعلی اکائونٹ ہیں جو توجہ کیلئے میری ہر پوسٹ پر ایسے کمنٹس کر رہے ہیں جن کا میں نے سوشل میڈیا پر بھی جواب دیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ جنہیں میں بری لگتی ہوں یہ ان کا مسئلہ ہے، میں بریانی نہیں ہوں جو ہر ایک کو خوش رکھ سکوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے صارفین کو اس لیے جواب دیئے کیونکہ میں آج تک اپنے کیرئیر اور دین کو ساتھ لے کر چلی ہوں، کبھی نامناسب لباس زیب تن نہیں کیا، اپنی ثقافت کا خیال رکھا، جتنا ممکن ہوسکے اتنا دین پر چلنے کی کوشش کرتی ہوں۔ اس کے باوجود چند لوگ صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے مجھ پر تنقید کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں