پاکستانی ماڈلز بین الاقوامی ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں، ماریہ بی کا انکشاف

جمعہ 17 مئی 2024 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء)پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی ماڈلز بین الاقوامی ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے انکشاف کیا کہ بین الاقوامی ماڈلز ہماری پاکستانی ماڈلز کے مقابلے میں کم معاوضہ لیتی ہیں کیونکہ اس شعبے میں کام کرناپاکستانی ماڈلز کیلئے مشکل ہے۔

(جاری ہے)

ماریہ بی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اس شعبے میں کام کرنے کی اجازت سب لڑکیوں کو ملتی بھی نہیں ہے، اس لئے جو تھوڑی بہت ماڈلز ہیں وہ پھر بہت زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم عالمی ماڈلز کی بات کریں تو ان کی تعداد زیادہ ہے اور وہ ایک دن کے حساب سے پیسے چارج کرتی ہیں۔ماریہ بی نے بتایا کہ ہم بین الاقوامی ماڈلز کو ایک دن میں پہننے کیلئے سو کپڑے بھی دے دیں تو وہ روزانہ کے تقریبا 500ڈالرز چارج کرتی ہیں جو کہ اتنی بڑی رقم نہیں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں