امریکی سینیٹ میں سوچی کے خلاف مذمتی قرارداد لانے کی مخالفت

برما میں ڈکٹیٹر شپ کے خاتمے کیلیے سوچی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ،امریکی سینیٹر مچ مکونیل

بدھ 13 ستمبر 2017 11:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) امریکی سینیٹ میں حکمران جماعت کے سربراہ نے آنگ سانگ سوچی کے خلاف مذمتی قرارداد لانے کی مخالفت کردی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مچ مکونیل نے کہا کہ برما میں ڈکٹیٹر شپ کے خاتمے کیلیے سوچی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔ری پبلکن سینیٹر جان مکین اور ڈیموکریٹ سینیٹر رچرڈ ڈربن نے گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ میں قرارداد جمع کرائی تھی ۔قرارداد میں میانمار میں تشدد کی مذمت اور آنگ سانگ سوچی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں