شام میں کیمیائی حملہ روسی ناکامی کے سبب ہوا‘امریکی وزیر خارجہ

شامی حکومت کی طرف سے روس بین الاقوامی برادری سے کیے جانے والے اپنے وعدے میں ناکام ہو گیا‘ریکس ٹیلر سن

پیر 10 اپریل 2017 12:48

شام میں کیمیائی حملہ روسی ناکامی کے سبب ہوا‘امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2017ء) امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹیلرسن نے روس پر تنقید کرتے ہویے کہا ہے کہ روس شام میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں شامی حکومت کو کیمیائی حملہ کرنے سے باز رکھنے میں روس ناکام رہا ہے۔روس شامی حکومت کا اہم اتحادی ہے اور اس نے 2013 میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے معاہدے میں مدد کی تھی‘ روس اس سازش میں شامل تھا یا وہ صرف نااہل تھا یا اسے دھوکہ دیا گیا شامی حکومت کی طرف سے وہ بین الاقوامی برادری سے کیے جانے والے اپنے وعدے میں ناکام ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ روس نے اس پر رضامندی کا اظہار کیا تھا کہ وہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیروں کو تباہ کرنے کو یقینی بنائے گا تاکہ وہ حملے نہ کریں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شام کے علاقے خان شیخون میں گذشتہ ہفتے مبینہ کیمیائی حملے میں 89 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ شامی حکومت نے کیا ہے جبکہ شامی حکومت اس کی ذمہ داری باغی فورسز پر ڈالتی ہے۔

ریکس ٹیلرسن نے یہ بات ایک ایسے وقت کی ہے جب پیر کے روز اٹلی میں جی۔7 ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہونے والی ہے۔ اس اجلاس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ روس کو شامی حکومت سے دور کرنے کے لیے دباؤ کیسے ڈالا جائے۔اس اجلاس کے بعد امریکی وزیر خارجہ ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں وہ اپنے ہم منصب سرگئی لاوروو سے ملاقات کریں گے۔خیال رہے کہ امریکہ نے اس مبینہ کیمیائی حملے کے بعد شامی فضائی اڈوں پر 59 میزائل فائر کیے ہیں۔

ادھر شام نے کسی بھی کیمیائی ہتھیار کے استعمال سے انکار کیا ہے اور روس نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔روس شامی حکومت کا اہم اتحادی ہے اور اس نے 2013 میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے معاہدے میں مدد کی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اس مبینہ حملے میں روس بھی حصہ دار تھا۔

تاہم انھوں نے کہا کہ روس اس سازش میں شامل تھا یا وہ صرف نااہل تھا یا اسے دھوکہ دیا گیا شامی حکومت کی طرف سے وہ بین الاقوامی برادری سے کیے جانے والے اپنے وعدے میں ناکام ہو گیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس نے شامی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تلف کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی اور اس میں اس کی ناکامی کی وجہ سے زیادہ بچے اور معصوم لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں