ٌکراچی:ضلع قائدین کی شوریٰ کا اجلاس:سیف الدین ایڈوکیٹ نے ضلعی امیر کی حیثیت سے حلف اُٹھایا

جمعرات 21 مارچ 2019 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) ضلع قائدین کی شوریٰ کا اجلاس ضلع قائدین کے دفتر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیف الدین ایڈوکیٹ نے ضلعی امیر کی حیثیت سے ذمہ داری کا حلف اُٹھایا ۔ بعد ازاں امیر ضلع نے شوریٰ کے ارکان کی رائے اور مشورے کی روشنی میںضلع کا نظم تشکیل دیا اور سلیم عمر سوسائٹی زون اور نصیرالدین حسینی کو جمشید زون سے نائب امیر ،عرفان خان کو قیم اور ہاشم ابدالی کو نائب قیم مقرر کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نظم کے نو منتخب ذمہ داران نے بھی حلف اٹھایا۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے نو منتخب عہدیداران کے لئے استقامت اور کامیابی کی دعا کی ۔ حلف کے بعد ضلع میں دعوتی کام کی توسیع کے حوالے سے تجاویز اور مشوروں پر غور خوض کے بعد سلیم عمر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں بشیر لاکھانی ،ڈاکٹر عمران ،فصیح الدین حسینی ،حافظ محمد اکمل،ہاشم ابدالی کو کمیٹی کا رکن نامزد کیا ، کمیٹی زون اورعلاقہ جات میں منصوبہ بندی کرے گی ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں