دارالصحت اسپتال کی ایک اورغفلت کا انکشاف، نو ماہ کی بچی جان سے چلی گئی

جمعرات 18 اپریل 2019 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) دارالصحت اسپتال میں نو ماہ کی بچی نشویٰ کے علاج میں غفلت کے بعد اسپتال انتظامیہ کی ایک اور غفلت سامنے آگئی، مبینہ طور پر غلط ویکسین کے باعث ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق دارالصحت اسپتال میں ستمبر2018 میں بھی مبینہ غلط ویکسین سے نو ماہ کی بچی زینب کی جان چلی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بچی کے والد فیصل نے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں انصاف کی اپیل کی ہے، بچی کے والدنے کہاکہ دارالصحت سے ویکسین کروائی تھی جس کے بعد زینب کی حالت بگڑگئی، بچی کو دوبارہ اسپتال لے کر گئے تو علاج کیلئے ساڑھے تین لاکھ روپے مانگے گئے۔

رقم نہ دینے پر زبردستی ایمبولینس میں جناح اسپتال بھیج دیا گیا، جناح اسپتال والوں نے کہا کہ بچی کو بچا نہیں سکتے، زینب کو دوسرے اسپتال لے جارہے تھے کہ بچی نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں