کراچی،اتحاد ٹائون میں پستول کی صفائی کے دوران گولی چلنے سے نوجوان زخمی

پیر 22 اپریل 2019 20:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) اتحاد ٹائون میں پستول کی صفائی کے دوران گولی چلنے سے نوجوان زخمی‘ تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائون کے علاقے مفتی محمود چوک گلی نمبر4 مکان نمبر77 میں پستول کی صفائی کے دوران اتفاقیہ طور پر چلنے والی گولی کے نتیجے میں30سالہ فقیر محمود ولد محمد دین زخمی ہوگیا جس پر مضروب کو اہل خانہ نے طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں