انڈس موٹر نے سسٹینیبلٹی رپورٹ 2019 ء جاری کر دی

پیر 21 اکتوبر 2019 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) اپنی تین گنا اہمیت کی حامل ذمہ داری کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کی معلومات ظاہر کرنے کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔ اس ضمن میں کمپنی نے مالی سال 2019 ء کے لیے اپنی چوتھی سسٹینیبلٹی رپورٹ شائع کر دی ہے۔ رپورٹ میں تحفظ پسندانہ ترقی کے لیے آئی ایم سی کے کردار کا جامع جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کو گلوبل رپورٹنگ اِنیشئیٹِو (GRI) کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو سسٹینیبلٹی کی رپورٹنگ کا مقبول ترین معیار ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران انڈس موٹر کمپنی نے متحر ّک انداز میں اپنے کاموں کو مقررہ معیار تک پہنچایا ہے اور یونائیٹڈ نیشنز گلوبل کمپیکٹ (UNGC) کے 10 اُصولوں کو نافذ کیا ہے۔ مزید براں، کمپنی سسٹینیبلٹی یعنی تحفظ پسندانہ استعداد کے اعتبار سے اپنی حکمت عملی کے مقاصد کے حصول کے لیے سسٹینیبل ڈویلپمنٹ گولز (SDGs) کی بھی حمایت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم سی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کمپنی کی چوتھی سسٹینیبلٹی رپورٹ کی اشاعت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا، ’’ہم اخلاقیات، دیانتداری اور تعمیل کے بلند ترین معیار کی پابندی کو اپنے کارپوریٹ مقاصد کے حصول کے لیے نہایت اہم سمجھتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہم سسٹینیبلٹی کے اقدامات کے ضمن میں زیادہ بھرپور مقاصد طے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہم جدّت پر مزید متحر ّک انداز میں عمل پیرا ہوں گے کیونکہ اس سے مجموعی طور پر صنعت کو سسٹینیبلٹی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔‘‘

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں