فیضان حسین کی قیادت میں یوتھ کمیٹی ملیر کا وفد ملکی دورے پر کراچی سے روانہ

منگل 24 نومبر 2020 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) ملیر کے نوجوانوں کا وفد یوتھ کمیٹی ملیر کے صدر فیضان حسین کی قیادت میںمطالعاتی ملکی دورے پر روانہ ہوگیا ،وفد میں معروف شاعر و رائٹر فرحان جعفری بھی شامل ہیں ،نوجوانوں کا وفد دورے کے دوران ملک کے مختلف علاقوںمیں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم و ثقافت کے فروغ کے سلسلے میں خدمات انجام دینے والی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا جبکہ اسلام آباد اور رائولپنڈی کے دورے پر پریس کلبوں میں میڈیا نمائندگان اور پریس کلبوں کے ذمہ دران سے بھی ملاقات کرکے انہیں نوجوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

یوتھ کمیٹی ملیر کے صدر فیضان حسین کا کہنا تھا کہ مطالعاتی دورے پر ہم شمالی علاقہ جات میں نوجوانوں کے رہن سہن اور ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے مقامی نوجوانوں کے ساتھ ملکر سروے اور اُن کے حل کے لئے اپنی تجاویز مرتب کرینگے فیضان حسین کا کہنا ہے کہ ہمارا نوجوان مستقبل کا معمار ہے ان کی بہتر تربیت اور ذہنی معلومات کو فروغ دیکر ہم اپنے نوجوانوں کو مستقبل کو تابناک بنا نے کا بہتر راستہ دے سکتے ہیں ہمارے ملکی دورے کا مقصد نوجوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی کے ساتھ علم کے فروغ کے لئے اُن کی مدد حاصل کرنا اور انہیں بہتر معاشرے کے قیام کی ترغیب دینا ہے فیضان حسین کا کہنا تھا انشا اللہ ملیر کے نوجوانوں نے یوتھ کمیٹی ملیر کے پلیٹ فارم سے جو نیک مقصد اور مشن کا بیڑا اُٹھا یا ہے وہ کامیاب ہوگا انہوںنے کہاکہ وفد شمالی علاقا جات میں گرم کپڑے اور راشن مستحق لوگوں کو تقسیم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں