عمرہ بھی حج کی طرح گناہوں سے معافی کا ذریعہ ہے، ملک انورستار

منگل 23 اپریل 2024 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) معروف کاروباری شخصیت ملک انورستار نے کہاہے کہ عمرہ بھی حج کی طرح گناہوں سے معافی کا ذریعہ ہے، حضورﷺ کا فرمان ہے عمرہ کرنا پچھلے گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مبرورکا ثواب ہے۔

(جاری ہے)

حضورﷺ سے جب پوچھاگیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایاحج اور عمرہ لگاتارکرو ،کیونکہ یہ غربت اور گناہ کو اس طرح دورکرتے ہیں جس طرح جھولے لوہے کی نجاست کو دورکرتے ہیں، عمرے کی تکمیل پر حاجی کی روح گناہوں سے ایسے ہی آزاد ہوجاتی ہے جیسے نوزائیدہ بچے کی۔

یہ باتیں انہوں نے ایم ایس انٹرپرائز کے ڈائریکٹرملک اختروفاتی اور ملک ناصر جمعہ سے الگ الگ ملاقاتوں میں ان کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہیں۔ عمرہ زائرین نے اپنی گفتگومیں کہاکہ زیارات حرمین شریفین کے لمحات بھلائے نہیں جاتے ، اللہ کے گھر اور حضورﷺ کے روضے کی زیارت بہت بڑی سعادت ہے، ایسالگتاہے کہ صرف جسم واپس آیاہے، جان ابھی تک وہیں پر ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں