اعلیٰ سرکاری حکام کا خواتین کاادارہ گوشہ خاتون جنت کا دورہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والے بزرگ خواتین کاادارہ گوشہ خاتون جنت رضی اللہ تعالیٰ عنہاکااعلیٰ سرکاری حکام نے دورہ کیا۔وفد میں ممبر ہیومن رائٹس کمیشن ارشدنورخان،انکوائری آفیسرظہیرحسین،ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر عامروحیدخواجہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفدنے ادارے میں رہائش پذیر خواتین سے ملاقات کی ان کے حالات معلوم کئے ادارے میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہی حاصل کی۔

المصطفیٰ کے منیجرمعین احمدنے وفدکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ المصطفیٰ یتیم بچوں کے ادارے مائی ہوم کے ساتھ ساتھ بزرگ خواتین وحضرات کیلئے اولڈہومزبھی چلارہاہے یہاں مقیم افرادکورہائش کے ساتھ ساتھ لباس خوراک اورطبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ارشدنورخان نے ادارے کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیااوراس کی استعدادبڑھانے پرزوردیا۔انہوںنے کہاکہ المصطفیٰ کی کارکردگی قابل تعریف اورقابل تقلید ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں