گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات

منگل 7 مئی 2024 21:50

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی  گورنرہائوس میں ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،سرمایہ کاری،تجارت کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ پاک جرمن دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جرمنی کی سرمایہ کاری سے صوبہ میں انفرا اسٹرکچر میں بہتری آئے گی، بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی معاون ومددگار ثابت ہوگی۔جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ جرمنی کے سرمایہ کار توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں