سید شبر رضا ،تذکرة المعصومین ٹرسٹ کے چیئرمین منتخب ،جامع مسجد حیدری،اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب

پیر 13 مئی 2024 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) تذکرة المعصومین ٹرسٹ کے تحت حلف برداری کی تقریب سرپرست اعلیٰ رفعت علی قزلباش نے نو منتخب چیئرمین شبر رضا سے حلف لیا ،تقریب میں ماتمی انجمنوں کے نمائندگان،تنظیم عزاء کے اراکین اور اورنگی ٹاؤن ،قصبہ کالونی،منگھو پیر ،بلدیہ ٹاؤن اور قرب و جوار کی دیگر مساجد و امام بارگاہوں کے اراکین ،علماء کرام،معززین اور عزاداران امام حسین کی کثیر تعداد شریک ہوئی اس موقع پر سید شبر رضا کو ٹرسٹ کے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ چیئرمین فروغ عزاداری ،مجالس و ماتم ،عزاداری اور اتحاد امت اور قوم و ملت کی فلاح کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا صادق جعفری ،نوید قمر زیدی ناصر حسین زیدی،شاہد حسین زیدی،ضرغام حیدر ،ذاکر حسین سید اور ٹرسٹ کے دیگر اراکین بھی شریک ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں