ون نیٹ ورک کی ٹول پلازہ پر تیز تر ادائیگی کیلئے ایم ٹیگ ٹاپ اپس کیلئے زندگی کے ساتھ شراکت داری

جمعہ 17 مئی 2024 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) ون نیٹ ورک نے ٹول پلازہ پر تیز تر ادائیگی کیلئے ایم ٹیگ ٹاپ اپس کیلئے زندگی کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔موٹر وے پر سفر کرنے والے ایم ٹیگز کے حامل مسافر حضرات اب بلا کسی پریشانی ، انتظار کئے بغیر ٹول پلازہ سے گزر کر اپنے سفر کا لطف اٹھاسکتے ہیں جس کیلئے انہیں زندگی ایپ کے ذریعے اپنے ایم ٹیگ کوآسانی سے ٹاپ اپ کرنا ہے ۔

اس اشتراک کا مقصد مسافروں کیلئے ہموار سفری تجربہ فراہم کرنا ہے جس سے وہ زندگی ایپ سے ایم ٹیگ اکائونٹ کو ری چارج کرسکیں گے، یہ سہولت پہلے ون نیٹ ورک ایپ اور دیگر ڈیجیٹل والٹس میں موجودہے۔ اس موقع پرزندگی کے چیف بزنس آفیسر عاطف اسحاق نے کہا’’ اس اقدام کا مقصد صارفین کو ان کے ایم ٹیگز کیلئے ہموار ٹاپ اپ آپشن فراہم کرکے ان کے تجربے کو بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

ون نیٹ ورک کے ساتھ ہمارا اشتراک اس وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس سے ٹول ادائیگیوں کیلئے ایک آسان حل میسر آئے گا۔‘‘ون نیٹ کی چیف آف بزنس اسٹریٹجی فاطمہ انیلا نے کہا’’ ہم ایم ٹیگ کے حامل صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹاپ اپ آپشنز فراہم کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے ہم نے ایم ٹیگ سروسز کو زندگی موبائل والٹ میں شامل کیا ہے جس کی وجہ سے مسافر ایکسپرس لینز کے ذریعے ٹول پلازہ سے آسانی سے بغیر انتظار کئے گزرسکتے ہیں۔ ‘‘#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں