کاشتکار کماد کی زیادہ پیداوار کیلئے 120من بیج فی ایکڑ استعمال کریں،ماہرین زراعت

جمعہ 13 جنوری 2017 20:00

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء)ماہرین زراعت نے کماد کی فی ایکڑزیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے درج ذیل سفارشات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ،ماہرین کے مطابق کاشتکار کماد کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے 100تا 120من بیج فی ایکڑ استعمال کریں،بیج کا انتخاب ایسے کھیتوں سے کریں جو صحت مند اور بیماری سے پاک ہوں ، مونڈھی فصل سے بھی بیج حاصل نہ کریںنیز بیج کاٹنے سے پہلے گنے کی آنکھوں کے صحت مند ہونے کی تصدیق کرلیں اور بیج کیلئے کاٹے گئے ٹکڑوں پر کم ازکم3سے 4آنکھیں ضرور ہونی چاہئیں ،کماد کی کاشت کیلئے صرف محکمہ کی منظور شدہ اور علاقائی لحاظ سے موزوں اقسام کاانتخاب کریں، گنے کی آنکھوں کو زخمی ہونے سے بچانے کیلئے درانتی یا پلچھی کا استعمال نہ کریں اور کھوری ہاتھوں سے اتاریں، نقل وحمل کے دوران بھی احتیاط کریں، بہتر ہے بیج کوکھیت میں لاکر ہی چھیلیں، بیج کیلئے گنے کے اوپر والاحصہ استعمال کریں، بیج تیار کرنے کے بعدبوائی میں تاخیر نہ کریں اور بیج کو پھپھوندی کش زہر کے محلول میں 3سے 5منٹ تک بھگوکرکاشت کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں