ماڈل خاقان شاہنواز نے بھنویں بنواتے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، سوشل میڈیا صارفین کے مختلف تبصرے

ہفتہ 17 فروری 2024 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2024ء) اداکار و ماڈل خاقان شاہنواز نے بھنویں بنواتے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار وماڈل خاقان شاہنواز نے نئے پراجیکٹ کے سیٹ سے اپنی نئی تصویروں سمیت ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

شیئر پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ دوسری سلائیڈ میں نظر آنے والا شخص میں نہیں ہوں۔

خاقان کی اس پوسٹ پر صارفین انہیں تنقید کانشانہ بنا رہے ہیں جبکہ کچھ نیٹیزنز نے ان کی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔بعض صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی بروز بنوانا جائز نہیں ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ مردوں کو یہ چونچلے زیب نہیں دیتے۔کچھ صارفین نے خاقان شاہنواز پر پیار نچھاور کرتے ہوئے انہیں دعائیں دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں