اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی

بدھ 24 اپریل 2024 12:03

اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستانی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے نئی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو سوئمنگ پول کے کنارے تنہا سیاہ جوڑے میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے کچھ کہے بغیر بھی صرف ایموجی استعمال کرکے بہت کچھ کہہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ثنائ جاوید نے اپنی اس پوسٹ میں تین ایموجی استعمال کئے ہیں، جن میں لامحدود، سیاہ دل اور زنجیر کی کڑیاں شامل ہیں۔ یہ ایموجیز بے پناہ پیار و محبت یا گہری محبت کے لیے بطور استعارہ استعمال کئے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے اپنی دوسری شادی کے کچھ عرصے کے بعد بھی اپنی انسٹااسٹوری میں سوئمنگ پول کا ایک خوبصورت منظر شیئر کیا تھا، جس سے گمان ہو رہا تھا کہ یہ نیا شادی شدہ جوڑا اپنے ہنی مون پر ہے۔تاہم نئی تصویر کو دیکھ کر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ جوڑا کہیں سیر سپاٹے پر نکلا ہوا ہے یا پھر یہ ماضی کی تصویر ہے جسے اب شیئر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں