اسسٹنٹ کمشنر ز عطیہ عنایت مدنی اور محمد عامر بٹ کے امتحانات کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے امتحانی سینٹرز کے دورے

منگل 14 مئی 2024 22:39

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ کے انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے مختلف امتحانی سینٹرز کے اچانک دورے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ نے اپنی اپنی تحصیلوں میں مختلف امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام ، طلبہ کے لیے روشنی کے مناسب انتظامات ، پینے کے صاف پانی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے نگران عملہ اور سپرنٹنڈنٹس کو شفاف امتحانات کے انعقاد کے لیے الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے انچارج امتحانی مراکز کو ہدایت کی کہ پیپر کے دوران سخت اور مؤثر نگرانی کی جائے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں