کپاس کی کاشت کاہدف پور ا کرنے کے لیے حکومت خصوصی توجہ دے ،طیب ساجد

زر اعت افسران کپاس کاشت کے عمل میں آنیوالے مسائل دور کرنے کے لیے اپنا کرداراداکریں، صدر خانیوال چیمبر

ہفتہ 15 اپریل 2017 18:03

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2017ء)چیمبر آف کامرس ضلع خانیوال کے صدر طیب ساجد نے کہاکہ کپاس کی کاشت کاہدف پور ا کرنے کے لیے حکومت خصوصی توجہ دے زر اعت افسران کپاس کی کاشت کے عمل میں آنے والی مشکلات اورمسائل کو دور کرنے کے لیے اپنا کرداراداکریں ۔وہ یہاں تاجروں ،کسا نو ں کے وفودسے بات چیت کرر ہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن زراعت کاشعبہ مسلسل مسائل سے دوچار ہے نت نئے مسائل جنم لے رہے ہیں حکومت کوچاہیے کہ اچھی پیداوار کیلے جعلی سیڈ، ادویات کے سدباب کے لیے قائم ٹاسک فورس کو متحرک بنا ئے اور منظور شدہ سیڈ کے علاوہ کاشت نہ کی جائے۔

انہونے کہاکہ زراعت کومضبوط اورکسانوں کو خوشحال بنا کرہی ترقی وخوشحالی کے دعووں کو عملی شکل دی جاسکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کپاس کی فصل ملکی معیشت میں کلیدی رول ادا کرتی ہے اس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار بڑھا ئی جا ئے زرعی ماہرین کو آگے بڑھ کر اپنا کردارا دا کرناچاہیے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں