یکم اپریل سے قبل کپاس کی کاشت پر پابندی عائد

بدھ 21 فروری 2018 19:18

خانیوال۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء)سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے قبل کپاس کی کاشت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس پر عملدرآمد کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے تحت یکم اپریل سے قبل کاشت کی جانے والی کپاس کی فصل ہل چلا کر تلف کر دی جائے گی۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ دفعہ 144 کااطلاق کپاس کی کاشت کے تمام اضلاع میں ہوگا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں