خانپور،لیزر لیول مشین پر سبسڈی دینے کی منظوری کے بعد کاشتکاروں سے درخواستیں 30 ستمبر تک وصول کی جائیں گی

جمعرات 1 ستمبر 2016 17:03

خانپور۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء)لیزر لیول مشین پر سبسڈی دینے کی منظوری کے بعد کاشتکاروں سے درخواستیں 30 ستمبر تک وصول کی جائیں گی ،یہ درخواستیں محکمہ واٹر مینجمنٹ میں جمع کرائی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی طرف سے زراعت کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے لئے لیول لیزر مشینوں کی سبسڈی دینے کی منظوری کے بعد کاشتکاردرخواست گزار متعلقہ زرعی دفاتر پہنچ گئے ۔لیول لیزر کی مشین کی مارکیٹ قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے ہے سبسڈی کے بعد کاشتکاروں کو مشین کی خریداری کے لئے صرف 2 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا پڑے گی ،اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے زراعت کی ترقی میں مفید ثابت ہونے والے دیگر زرعی آلات اور مشینوں کی خریداری میں 70 فیصد تک سبسڈی دینے کی توقع ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں