جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے، ڈی پی او خانیوال

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:23

خانیوال۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) اشتہاری مجرموںو دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے ‘منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں انہیں ہرصورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خا نے ضلع بھر کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کے انعقاد کے دوران کیا ،انہوں نے تمام تھانوںکے مقدمات کا کیس ٹوکیس جائزہ لیتے ہوئے تنیبہہ کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو فوری یکسو کرکے چالان مجاز عدالتوں کو بھجوائیں، اگر کوئی پولیس آفیسر بلاوجہ مقدمات کو زیر التواء رکھے گا تو اس کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی ،ڈی پی او نے اس موقع پر سختی سے تنبیہہ کی کہ قیام امن کے حوالے سے کوئی غفلت یا سستی برداشت نہیں کرونگا ، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائیگا ،انہوں نے کہاکہ کریمنل گینگز اور منشیات فروشوں کا قلع قمع کیا جائے ، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،بعدازاں ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے پولیس لائن خانیوال میں پولیس شہداء کے لواحقین کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا ،اس موقع پر ڈی پی او نے ان کے مسائل سنے اور کہاکہ شہداء کے لواحقین ہما رے لیے قابل احترام ہیں، انہیں محکمہ کی جانب سے ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائیگا اور ان کے بچوں کی تعلیم کے حصول میں ہرممکن امداد کی جائیگی،انہوں نے کہا کہ میرے دروازے شہداء کے لواحقین کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ،وہ کسی بھی وقت مجھ سے مل سکتے ہیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں