آزادی کی نعمت ہر پاکستانی کیلئے قیمتی اور قابل رشک ہے،ڈپٹی کمشنر اشفاق چوہدری

جمعرات 16 اگست 2018 00:20

خانیوال۔ 15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق چوہدری نے کہا ہے کہ آزادی کی نعمت ہر پاکستانی کیلئے قیمتی اور قابل رشک ہے لہذا جیل کے قیدی ہوں یا عام شہری سب کو اس آزادی کی حفاظت کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں اور معززین سے آزادی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ڈی پی او فیصل مختار، سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری طاہر مجید، صدر بار اجمل بھٹہ، سیکرٹری بار کلیم ارشد، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل عبدالصبور،طاہر نسیم، قلزم بشیر، امتیاز علی اسد، عدنان سعید چوہدری، میاں عبدالوحید، ملک سلیم ناصر، چوہدری خالد محمود اور دیگر معززین موجود تھے ڈپٹی کمشنر اشفاق چوہدری نے مزیدکہاکہ ہر سال 14اگست دراصل تجدید عہد کے لئے آتا ہے ہم اسے اہتمام سے مناتے بھی ہیں مگر اپنے تجدید کئے عہد کو فراموش کردیتے ہیں انہوںنے کہاکہ نئی نسل کو ہم نے ایک ترقی یافتہ، خوشحالی اور بہترین پاکستان ان کے حوالے کرنا ہے اس کے لئے ہر شخص اپنی ذمہ داری محسوس کرے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او فیصل مختار نے کہاکہ جیل میں قید ی قانون کی خلاف ورزی پر عارضی طورپر یہاں موجود ہیں وہ اپنی گزشتہ کوتاہی پر توبہ کریں آئندہ کے لئے ذمہ دار شہری ہونے کا عہد کریں اگر ایسا ہوگیا تو گویا ہم نے 14اگست کے تقاضے پورے کردیے جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری طاہر مجید نے کہاکہ آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایت پرقیدیوں میں احساس ذمہ داری بیدار کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے انہوںنے اس توقع کا اظہار کیا کہ تمام قیدی مستقبل میں پاکستان کے مفید اور ذمہ دارشہری ہونگے انہوںنے کہاکہ 14اگست کے موقع پر وہ عہد کرتے ہیں کہ اپنے فرائض اپنے پیشے کے تقدس کی بجاآوری کے لئے انجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں