حکو مت زراعت کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،حاجی نشاط احمد خان ڈاہا

اتوار 12 جولائی 2020 20:45

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا ہے کہ مو جودہ حکو مت زراعت کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے مارکیٹ کمیٹی کو مثالی ادارہ بنا ئیں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے ما رکیٹ کمیٹی خانیوال میں نو منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین اور ممبران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بطو ر مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسی لیے حکومت زراعت کے شعبے کو ترقی دے کر ملک کو خوشحالی کی راہ پر ڈال رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ نو منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین اور ممبران مارکیٹ کمیٹی کو ان کی دیانتداری کے باعث منتخب کیا گیا ہے تا کہ وہ غلہ منڈی اور سبزی منڈٰ کے آ ڑھتیوں کے ساتھ مل کر اسی ادارے کو مثالی ادارہ بنائیں اور حکومت کے واجبات وصول کر کے اس کو آڑھتیوں اور اداروں کی بہتری کے لیے استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ اگر یہ نو منتخب ممبران ،چیئرمین اور وائس چیئرمین دیانتداری سے خدمت نہ کریں تو ان کا محا سبہ کیا جائے ۔قبل ازیں تقریب میں آمد کے موقع پر نومنتخب چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چو ہدری بشارت ،نومنتخب وائس چیئرمین رانا غضنفراور نومنتخب ممبران نے مہمان خصوصی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا کا زبردست استقبال کیا ۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چو ہدری بشارت نے ایم پی اے نشاط خان ڈاہا کی تاج پوشی جبکہ نشاط احمد خان ڈاہا نے نومنتخب چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چو ہدری بشارت ،نومنتخب وائس چیئرمین رانا غضنفراور نومنتخب ممبران شیخ طالب حسین ،چو ہدری تسلیم کمبوہ ،محمد شعیب خان ،چو ہدری محمد اسلم ،چو ہدری رشید کمبوہ ،محمد عمران ،رانا جمیل ،محمد اللہ دتا اور شیخ فضل الرحمن کی تاج پوشی کی اور انہیں ہار پہنائیں اور انہیں اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے سر انجام دینے کی تلقین کی۔

انہوں نے سبزی منڈی اور غلہ منڈی کے دیرینہ مسائل جن میں پینے کے پانی کا فلٹریشن پلانٹ ،صفائی اور سیوریج کا نظام ترجیحی بنیا دوں پر حل کرنے کو کہا جس پر نو منتخب چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چو ہدری بشا رت نے اپنی جانب سے غلہ منڈی میں فوری طور پر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ۔تقریب میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات ہمایوں خان،انجم بشیر احمد ،چو ہدری خالد محمود ،سید شفقت علی شاہ ،قلزم بشیر احمد ،چو ہدری صابر سلیم ،چوہدری طارق حنیف ،عامر حسینی ،میاںوحید عمرانہ ،ملک بابر حسین ،محمد جاوید خان ،چو ہدری محمد منیر ،رانا فاروق ،مطلوب خان ،سہیل خان ،حاجی شیخ محمد حنیف رضوی ،شیخ محمد زبیر ،سیٹھ فضل ،شیخ مرشد علی ،سا بق کونسلرز بلدیہ چو ہدری محمد زاہد ،رانا شبیر احمد سمیت سا بق ناظمین نائب ناظمین اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں