پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے روڈ سیفٹی، کرونا ایس او پیز کے حوالے سے لیکچرز کا اہتمام کیا گیا

شہری فیس ماسک کا لازمی استعمال کرکے روڈ سیفٹی کا خاص خیال رکھیں امتیاز حسین چٹھہ،

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 25 جون 2021 11:43

پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے روڈ سیفٹی، کرونا ایس او پیز کے حوالے سے لیکچرز کا اہتمام کیا گیا
جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد سرور نذیر) ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن میڈم ہما نصیب، ڈی ایس پی پٹرولنگ خانیوال رانا اشرف جاوید کی ہدایت پر پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر 134 ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے شہریوں کو روڈ سیفٹی کرونا وائرس ایس او پیز بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے لیکچرز کا اہتمام کیا گیا، شفٹ انچارج امتیاز احمد چٹھہ نے مختلف مقامات پر شہریوں ڈرائیورز کو کرونا وائرس ایس او پیز کے تحت فیس ماسک ہینڈ سینی ٹایزر استعمال کرکے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے احتیاط برتنے اور دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے،ہیلمٹ پہننے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی، انہوں نے کہاکہ روڈ سیفٹی کا خیال رکھ کر ٹریفک حادثات سے بچاؤ ممکن ہے، ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر شہری محب وطن پاکستانی ہونے کا عملی ثبوت پیش کریں, شہریوں میں روڈ سیفٹی بارے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں