قاتل نوجوان نے لڑکی کی قبر پر کھڑے ہو کر اپنی جان لے لی

لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، پولیس اہلکار جب نوجوان کے گھر پہنچے تو اس نے قبرستان کی طرف دوڑ لگا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 اکتوبر 2021 11:25

قاتل نوجوان نے لڑکی کی قبر پر کھڑے ہو کر اپنی جان لے لی
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2021ء) قاتل نوجوان نے لڑکی کی قبر پر کھڑے ہو کر اپنی جان لے لی۔سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خانیوال میں ایک نوجوان نے 30 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا اور اگلے روز ہی اس کی قبر پر کھڑے ہو کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔پولیس کے مطابق گذشتہ روز خانیوال کے نواحی گاؤں میں ایک ویران مقام سے 30 سالہ شادی شدہ لڑکی کی لاش ملی تھی جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس تفتیش کے لیے گاؤں میں موجود تھی۔۔اہلکار جب محسن کے گھر پہنچے تو اس نے قبرستان کی طرف دوڑ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ آسیہ کی قرب کے پاس پہنچ کر محسن نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس تھانہ صدر نے خاتون کے قتل اور نوجوان کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گلشنِ اقبال میں شقی القلب بیٹے نے معمولی جھگڑے پر باپ کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا، بیٹے کے تشدد سے ماں زخمی ہو گئی، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے گلشن ِ اقبال کے بلاک 17 میں بیت المکرم مسجد کے قریب رہائشی فلیٹس میں بیٹے کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنا کر باپ کو قتل اور ماں کو زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 65 سالہ حاجی سلیمان دادولدداد کے نام سے ہوئی ہے جس کا بیٹا ملزم داود نشے کا عادی تھا اور بحالی سینٹر میں زیرِ علاج تھا،ملزم چند روز قبل ہی بحالی سینٹر سے گھر آیا تھا، جہاں معمولی گھریلو جھگڑے کے بعد ملزم نے باپ کے سر پر لوہے کی وزنی راڈ سے حملہ کیا جس کے بعد اس کے والد سلیما ن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، ملزم نے اپنی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم باپ سے نشے کے لیے پیسے مانگتا تھا، باپ نے پیسے دینے سے منع کر دیا جس پر ملزم نے باپ کو سر پر لوہے کی موسلی مار کر قتل اور ماں کو زخمی کر دیا،پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے،ملزم کی زخمی والدہ 60سالہ دولت بی بی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں